4 فروری 2012 - 20:30

شام کے خلاف قرار داد پاس کروانے ميں بعض عرب اور مغربي ملکوں کي ناکامي پر شام کے عوام نے سڑکوں پر نکل کے خوشي منائي -

ابنا: شام کے عوام نے اپنے نعروں ميں روس اور چين کي قدرداني کي اور شام کے خلاف عرب حکومتوں اور مغربي ملکوں کي مشترکہ سازش کي مذمت کي -

اتوار کو، شام کے مختلف شہروں ميں عوام نے سڑکوں پر نکل کے، قرار داد پاس کروانے ميں بعض عرب اور مغربي ملکوں کي ناکامي کا جشن منايا- شام کے عوام نے اپنے ہاتھوں ميں صدر بشار اسد کي تصاوير اٹھارکھي تھيں - انہوں نے اپنے نعروں ميں روس اور چين کي قدرداني اور شام کے خلاف عرب اور مغربي حکومتوں کي مشترکہ سازشوں کي مذمت کي - شام کے عوام نے ان مظاہروں ميں نعرے لگائے کہ ان کے ملک کو مغرب کي پٹھو عرب حکومتوں کي حمايت کي ضرورت نہيں ہے - قابل ذکر ہے کہ روس اور چين نے سنيچر کي رات اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل ميں شام کے خلاف پيش کي جانے والي قرار داد کو ويٹو کرديا جس کے سبب يہ قرار داد پاس نہ ہوسکي -

روس اور چين کي جانب سے اس قرار داد کو ويٹو کئے جانے پر مختلف مغربي ملکوں خاص طور پر امريکا، صہیوني ریاست اور برطانيہ نے سخت منفي ردعمل کا اظہار کيا ہے -

قراداد ويٹو ہوجانے پر اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل بھي اپني برہمي نہ چھپا سکے اور انہوں نے بھي اس تعلق سے روس اور چين پر تنقيد کي ہے - بان کي مون کے ترجمان نے بتايا ہے کہ سيکريٹري جنرل نے کہا ہے کہ روس اور چين نے بقول ان کے قرار داد کو ويٹو کرکے اقوام متحدہ کو کمزور کيا ہے - اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل نے شام مخالف قرار داد ويٹو ہوجانے پر ايسي حالت ميں يہ غير منطقي ردعمل ظاہر کيا ہے کہ انہوں نے غاصب صہیوني ریاست کے خلاف قراردادوں کو امريکا کي جانب سے ويٹو کئے جانے پر خاموشي اختيار کي ہے - دوسري جانب روس نے کہا ہے کہ يہ قرار داد غير متوازن ہونے کي بنا پر ويٹو کي گئي ہے -

اقوام متحدہ ميں روس کے سفير ويٹالي چورکين نے قرارداد کي مخالفت کي وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ يہ غير متوازن قرارداد تھي ـ انہوں نے کہا کہ سلامتي کونسل ميں پيش کي جانے والي قرارداد کا مقصد شام ميں حکومت تبديل کرنا تھا لہذ روس نے اس قرارداد کي مخالفت کي ـ

انہوں نے دنيا کے ملکوں ميں حکومتيں بدلنے کي مغربي ممالک کي پاليسي کو تنقيد کا نشانہ بنايا اور کہا کہ اس قرارداد کا مقصد اس بغاوت کو يقيني بنانا تھا جس کے ذريعے شام کي حکومت تبديل کردينے کي کوشش کي جاري ہے اور جس کے پيچھے امريکا اور مغربي ممالک ہيں ـ

ويٹالي چورکين نے کہا کہ اگر يہ قرارداد سلامتي کونسل ميں منظور کر لي جاتي تو اس سے بشار اسد حکومت کے مخالفين کو غلط پيغام جاتاـ روسي سفير نے کہا کہ سلامتي کونسل ميں پيش کي جانے والي قرارداد شام کے حقائق کو منعکس کرنے والي نہيں تھي ـ انہوں نے شام کي حکومت کے مخالفين کو اکسانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کي مذمت کي ـ ويٹالي چورکين نے کہا کہ عالمي برادري کو چاہئے کہ شام کا بحران ختم کرنے کے لئے مناسب راہ حل تلاش کرنے کي کوشش کرے-

چين نے بھي اعلان کيا ہے کہ شام کے ِخلاف بعض عرب حکومتوں کي جانب سے پيش کي جانے والي قرارداد معاندانہ اور غير معقول تھي اس لئے اس کو ويٹو کرديا گيا-

چين کي وزارت خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ سلامتي کونسل ميں عرب حکومتوں نے جو قرار داد پيش کي تھي وہ شام کے اقتدار اعلي اور اس کي خود مختاري کے خلاف تھي اور پاس ہوجانے کي صورت ميں علاقے ميں عدم استحکام کا باعث ہوتي -

چين کي وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمي برادري کو شام کي خود مختاري ، اقتدار اعلي اور ارضي سالميت کا احترام کرنا چاہئے - چين کا کہنا ہے کہ شام کے تعلق سے سلامتي کونسل کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہونا چاہئے - چين کي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ سلامتي کونسل کو شام ميں کشيدگي بڑھانے اورحالات کو پيچيدہ کرنے کے بجائے صلح و آشتي اور علاقائي ثبات و استحکام کي حمايت کرنا چاہئے -

قابل ذکر ہے کہ يہ قرار داد امريکا اور اس کے اتحادي مغربي ملکوں کي حمايت سے قطر اور سعودي عرب نے پيش کي تھي جو روس اور چين کے ويٹو کے نتيجے ميں پاس نہ ہوسکي -.......

/169